۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
انسانی حقوق

حوزہ/ انسانی حقوق کی ایک فلسطینی خاتون کارکن کو صہیونی فوجیوں نے گرفتار کر لیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت فلسطینیوں کے سامنے بے بس ہوتی جارہی ہے۔خالدہ جرار، فلسطین سے تعلق رکھنے والی یہ خاتون انسانی حقوق کی کارکن ہیں، انہوں نے فلسطینی قیدیوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ بھی اٹھائی ہے، خالدہ جرار کو رام اللہ میں ان کے گھر سے لے گرفتار کر لیا گیا۔

الجزیرہ ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق صہیونی فوجیوں نے فلسطینی انسانی حقوق کی کارکن خالدہ جرار کو دریائے اردن کے مغربی کنارے پر رام اللہ میں ان کے گھر سے گرفتار کر لیا۔

اس سے قبل بھی صہیونی فوجی مختلف حیلوں بہانوں سے اس انسانی حقوق کی کارکن کو گرفتار کر چکے ہیں، کہا جاتا ہے کہ یہ فلسطینی خاتون کارکن بغیر کسی الزام کے کئی سالوں سے صہیونی جیلوں میں قید رہی ہے۔

منگل کے روز صہیونی فوجیوں نے اس انسانی حقوق کی کارکن فلسطینی خاتون کو کئی دیگر فلسطینیوں کے ساتھ گرفتار کر لیا، جہاں غاصب صیہونی حکومت کے فوجی غزہ پر مسلسل بمباری کر رہے ہیں وہیں فلسطین کے دیگر علاقوں سے بھی بڑی تعداد میں فلسطینیوں کو گرفتار کر رہے ہیں۔ غزہ پر حملوں کے ساتھ ساتھ ہزاروں فلسطینیوں کو صہیونیوں نے گرفتار کیا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .